خیبر پختونخواہ

انتہائی مطلوب دہشت گرد مولوی بہادر دبئی فرار ہوتے ہوئے گرفتار

پشاور: باچا خان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر تعینات ایف آئی اے اہلکاروں نے دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں انتہائی مطلوب دہشت گرد مولوی بہادر کو گرفتار کرلیا۔

پاکستان ویوز کے مطابق پشاور کے باچا خان ایئر پورٹ پر تعینات ایف آئی اے کے اہلکاروں نے دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں انتہائی مطلوب دہشت گرد مولوی بہادر کو گرفتار کرلیا۔ مولوی بہادر نجی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے دبئی فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا۔ ایف آئی اے امیگریشن حکام نے ملزم کو گرفتار کرکے سی ٹی ڈی پشاور کے حوالے کر دیا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ مولوی بہادر 2008 سے بنوں کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی اور بم دھماکوں کی مختلف وارداتوں میں ملوث تھا، اس کے خلاف تھانہ بنوں کینٹ، میران بنوں اور بکا خیل بنوں پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close