Featuredاسلام آباد

عمران خان نےاین اے53 کے ریٹرننگ آفیسر کواعتراضات کا تحریری جواب جمع کرا دیا

اسلام آباد:تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جگہ بابراعوان کے معاون وکیل نے این اے53 کے ریٹرننگ آفیسر کو اعتراضات کاتحریری جواب جمع کر ادیا۔

تحریری جواب میں بابراعوان کے معاون وکیل کا سیتا وائٹ سے متعلق اعتراضات پر کہنا تھا کہ درخواستگزارنے غیرمصدقہ کاغذات ،اخباری تراشوں کاحوالہ دیا، یہ اعتراضات کے کاغذ پکوڑے لپیٹنے کے کام بھی نہیں آسکتے،اعتراضات جھوٹ پرمبنی،من گھڑت اور غیرتصدیق شدہ ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بیرون ملک سے کاغذات منگوانے اوربھجوانے کا قانونی طریقہ کار موجود ہے،عمران خان کیخلاف اعتراضات بے بنیاد اور فریب کاری پر مبنی ہیں،اعتراضات فوٹو اسٹیٹ کاغذات پرمشتمل اورغیرتصدیق شدہ ہیں جو جعلسازی کے زمرے میں آتے ہیں۔

یادرہے کہ جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی نے عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج کررکھے ہیں اور موقف اپنایا کہ عمران خان کے خلاف امریکی عدالتوں کے فیصلے موجودہیں انہوں نے آج تک سیتاوائٹ کیس میں کوئی دعویٰ دائر نہیں کیا۔ عمران خان یورپ میں بچی کوتسلیم کرتے ہیں جبکہ پاکستان میں انکار کرتے ہیں،عمران خان نے بچی کو تسلیم کرنے سے انکار کیا تو جج نے ڈی این اے کا حکم دیا اورجیسے ہی ڈین این اے کا حکم ہو اتو عمران خان نے مقدمے کی سماعت میں جانا چھوڑ دیا اور جب فیصلہ عمران خان کے خلاف آیا تو انہوں نے اس کو کہیں چیلنج ہی نہیں کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بچی کے نام کے آخرمیں خان بھی عمران خان کی وجہ سے لگایا گیا جبکہ فیصلے میں بچی کا نام ٹیریان جیڈ خان وائٹ ہے،عمران خان کے خلاف امریکی عدالتوں کے فیصلے موجود ہیں اور وہ آرٹیکل 62،63 پرپورا نہیں اترتے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close