جدہ میں امریکی شہریوں پر حملےکا خطرہ ہے
سعودی عرب میں امریکی سفارتخانے نے جمعرات کے روز کہا کہ انہیں اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ جدہ میں امریکی شہریوں پر حملے کا خطرہ ہے
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے سفری انتباہ میں امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے،امریکا کا کہنا ہے کہ جدہ میں امریکی شہریوں پر حملےکا خطرہ ہے.
امریکی شہری خاص کر ہجوم والی جگہوں پر جانے سے پرہیز کریں،محکمہ خارجہ نےسعودی عرب کا سفر کرنےوالے امریکیوں اورجدہ میں مقیم اپنے شہریوں کواضافی احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے.
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے سفری انتباہ میں امریکی حکام اوران کےاہلخانہ کو کہاگیاہےکہ وہ یمنی سرحدی علاقوں سےدور رہیں.
رواں ماہ چار جولائی کو سعودی عرب کے شہر جدہ میں خودکش حملہ آور نے خود کو امریکی قونصل خانے کے پاس دھماکے سے اڑادیا تھا،جس کے نتیجے میں حملہ ہلاک اور دو افراد زخمی ہوگئے تھے.
یاد رہے کہ جدہ میں امریکی قونصل خانے کے قریب دھماکہ امریکہ کے یوم آزادی کے موقع پرہوا تھا،اس سے قبل2004 میں جدہ ہی کے امریکی قونصل خانے کو حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا،جس میں نو افراد جان کی بازی ہار گئے تھے.