تعلیم و ٹیکنالوجی

نیا گوریلا گلاس فون کی سکرین کو ٹوٹنے سے بچائےگا

مختلف طرح کے شیشے تیار کرنے والی معروف کمپنی کورننگ کا کہنا ہے کہ اب سیلفی لیتے وقت آپ کے سمارٹ فون کا گرنا اتنا خطرناک نہیں رہے گا۔

کمپنی نے سمارٹ فون کی سکرین میں استعمال ہونے والا شیشہ گوریلاگلاس کا نیکسٹ جنریشن لانچ کیا ہے جو پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے۔

گوریلاگلاس والا مادہ ہی ایپل اور سیم سینگ جیسے تقریبا 70 فیصد سمارٹ فونز کے سکرین کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

کروننگ کا کہنا ہے کہ گوریلا گلاس 5 تقریباً ڈیڑھ میٹر کی اونچائی سے گرنے پر بھی 80 فیصد واقعات میں ٹوٹنے سے بچ سکتا ہے

دنیا بھر میں سمارٹ فون کے متعلق سب سے بڑی شکایت اس کی سکرین کا ٹوٹنا یا کریک ہونا ہے اور بیشتر اوقات میں سکرین کو ہی درست کرانا پڑتا ہے۔

کمپنی نے جو گوریلا 5 تیار کیا ہے اس کا ایک کھردری سطح پر گرا کر تجربہ کیا گيا۔ صحافیوں کی موجودگی میں اس طرح کے ڈمی فونوں کو 6.1 میٹر کی اونچائی سے سینڈ پیر پرگرایا گيا۔

اس عمل کے تحت لیب میں بعض فونز کو 20 بار گرایا گيا تب بھی وہ نہیں ٹوٹے۔ عام طور پر فون کمر یا کندھے کی اونچائی سےگرتے ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ نیا شیشہ پہلے کے مقابلے میں سکریچیز لگنے یا دیگر وجوہات کے سبب خراب ہونے کے معاملے میں بھی کافی بہتر ہے۔

اس نئے شیشے سے لیس سمارٹ فون آئندہ چند ماہ میں تیار ہوکر بازار میں پہنچنا شروع ہوجائیں گے۔

کرونگ کمپنی کے نائب صدر جان بینی نےبات کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم اپنے گاہکوں سے مل کر اس پر کافی دنوں سے کام کر رہے تھے اور واضح طور پر نئی پراڈکٹ میں لوگوں کی کافی دلچسپی ہے۔‘

حالانکہ کمپنی کا کہنا ہے کہ فون کے ڈیزائن پر ان کا کوئی کنٹرول نہیں ہے۔ یعنی ڈیزائن کی مناسبت سے بعض ماڈلز کافی پتلے ہوسکتے ہیں اور بعض موٹے اور اس نوعیت سے بعض بہت مضبوط اور بعض کچھ کمزور ہو سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close