Featuredسندھ

کل تک 10کروڑروپے جمع کرائیں ورنہ شعیب شیخ اپنا جیل کا بندوبست کریں،ملازمین کے حقوق ادا نہیں کرسکتے تو چینل بند کردیں: چیف جسٹس

کراچی :چیف جسٹس نے بول ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر بول انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ شعیب شیخ اپنا حلف نامہ جمع کرائیں اور کل تک 10 کروڑ روپے جمع کرائے ورنہ شعیب شیخ اپنا جیل کا بندوبست کرلیں ،شعیب شیخ اتنی اکڑ کس بات کی ہے؟ڈگریاں فروخت کرتے ہیں ملازمین کو حقوق تو پہلے ادا کریں۔ عدالت نے واضح کیا کہ 10 کروڑ کیش جمع کرائیں پراپرٹی قابل قبول نہیں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں بول ملازمین کی واجبات کی عدم ادائیگی کے کیس کی سماعت ہوئی جس دوران چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ حامد میر کی کمیٹی کا کیا بنا؟ بول انتظامیہ کی جانب سے نبیل ظفر، فیصل عزیز اور نذیر لغاری عدالت میں پیش ہوئے ، دوران سماعت بول کے سابق ملازم عثمان آرائی نے بتایاکہ 192 سابقہ ملازمین کی واجبات ادا نہیں کیے گئے جبکہ کئی ملازمین کو فارغ کردیا گیا ۔

چیف جسٹس نے بول انتظامیہ سے استفسار کیا کہ آپ کے شعیب شیخ پیش نہیں ہوئے؟ شیخ صاحب ویسے تو آتے نہیں اور آتے ہیں تو لمبی لمبی تقاریر شروع کردیتے ہیں ،آپ لوگ واجبات ادا نہ نہیں کرسکتے تو بول کو بند کردیں جس پرانتظامیہ نے موقف اپنایا کہ ہم نے واجبات ادا کردیئے ہیں اور حلف نامہ بھی جمع کرادیا ہے ،پراپرٹی کے کاغذات اسلام آباد میں جمع کرادیئے اور ساتھ ہی بتایاکہ ہماری ریٹنگ کا مسئلہ ہے ، دوسرے چینل میں مشکلات پیش آرہی ہیں ۔

چیف جسٹس کاکہناتھاکہ آپ کی ریٹنگ کا مسئلہ بعد میں دیکھیں گے،دوسرا چینل بعد میں کھولیں پہلے جو چینل کے ملازمین ہے ان کی تنخواہیں ادا کریں۔عدالت نے استفسار کیا کہ حلف نامہ خواجہ اعجاز کے نام پر ہے شعیب شیخ کا حلف نامہ کہا ہے؟ جس پر انتظامیہ نے شعیب شیخ کا حلف نامہ دینے کی بھی یقین دہانی کرادی۔ فاضل عدالت نے شورٹی کے طور پر کاغذات رکھنے پر فائل منگوالی اور سماعت ملتوی کرتے ہوئے شعیب شیخ کو کل حلف نامہ کے ساتھ طلب کرلیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close