تجارت
پاکستانی الیکٹریشن نے دبئی میں10 لاکھ درہم کا انعام جیت لیا
دبئی کے انٹرنیشنل فائنانس سینٹر کے پاکستانی ملازم نے 10 لاکھ درہم کی خطیرانعامی رقم جیت لی ہے۔
نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستانی عاطف نظام چوہدری نے ایک مواصلاتی کمپنی کی پری پیڈ بنڈل آفر خریدی تھی اور انہیں کمپنی کی جانب سے قرعہ اندازی کے بعد انعام کا حقدار ٹھہرایا گیا، دبئی میڈیا سینٹر میں ڈی یو کمپنی کے چیف کمرشل آفیسر نے ایک تقریب کے دوران عاطف نظام کو ایک ملین درہم کا چیک دیا۔
عاطف گزشتہ 7 برس سے متحدہ عرب امارت میں ملازمت کررہے ہیں اور اب وہ دبئی کے لکھ پتیوں میں شامل ہوچکے ہیں۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ انہیں اتنی بڑی انعامی رقم ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ رقم ان کی اور ان کے اہلِ خانہ کی زندگی تبدیل کردے گی تاہم اتنی بڑی رقم صرف کرنے کے لیے ابھی کوئی منصوبہ بندی نہیں کی ہے۔