Featuredاسلام آباد

اٹارنی جنرل اشتراوصاف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

اسلام آباد: اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

پاکستان ویوزکے مطابق اشتر اوصاف نے بطور اٹارنی جنرل کی حیثیت سے ذمہ اداریاں ادا کرنے سے معذرت کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا، اشتر اوصاف نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت ممنون حسین کو ارسال کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اشتر اوصاف نے عام انتخابات کے پیش نظر نگراں حکومت کے قیام کے بعد عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بطور اٹارنی جنرل ملک کی خدمت کرنا میرے لیے اعزاز ہے۔

واضح رہے کہ اشتر اوصاف نے 29 مارچ 2016 میں اٹارنی جنرل آف پاکستان کی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close