Featuredپنجاب

پی ٹی آئی کے اقلیتی امیدواروں کے کاغذات مسترد کرنے کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ

لاہور:پی ٹی آئی کے اقلیتی امیدواروں کے کاغذات مسترد کرنے کیخلاف اپیل پرایپلٹ ٹربیونل نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے اقلیتی امیدواروں کے کاغذات مسترد کرنے کیخلاف اپیل پر سماعت ایپلٹ ٹربیونل میں جسٹس فیصل زمان خان نے کی۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مہندرسنگھ پال،یوڈسٹرچوہان،ہارون گل،اعجازمسیح اور پیٹر گل نے اپیل دائر کی جس میں موقف اپنایا گیا کہ تحریک انصاف نے لسٹ مقررہ وقت کے بعد الیکشن کمیشن میں جمع کرائی اور امیدواروں کی لسٹ نہ ہونے پر کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے۔عدالت سے استدعا ہے کہ الیکشن میں حصہ لینے کااہل قراردیا جائے۔ایپلٹ ٹربیونل نے اپیل پر سماعت کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close