Featuredپنجاب

سب کو کام کرنے سے نہیں روک سکتے،جوکمپنیاں انتخابات پر اثر انداز ہو سکتی ہیں ان کے نام بتائیں:لاہورہائیکورٹ

لاہور:71کمپنیوں کو انتخابات تک کام کرنے سے روکنے کی درخواست پر سماعت کے دوران لاہور ہائیکورٹ نے ریماکس دیئے کہ تمام کمپنیوں کو کام کرنے سے نہیں روک سکتے ،جو کمپنیاں انتخابات پر اثر انداز ہو سکتی ہیں ان کے نام بتائیں۔

تفصیلات کے مطابق 71کمپنیوں کو انتخابات تک کام کرنے سے روکنے کی درخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی ۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ 71کمپنیوں کو انتخابات تک کام کرنے سے روکا جائے جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ تمام کمپنیوں کو کام کرنے سے نہیں روک سکتے ۔عدالت نے درخواست گزار وکیل سے متعلقہ کمپنیوں کے نام پوچھ لیے اور ہدایت کی کہ جو کمپنیاں انتخابات پر اثر انداز ہو سکتی ہیں ان کے نام بتائیں۔ د رخواست گزار کا کہنا تھا کہ 56کمپنیوں میں مبینہ کرپشن کے خلاف مقدمات ہیں اور نیب ان کے خلاف تحقیقات کر رہاہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close