لاہور:نگران وزیرداخلہ اعظم خان کوعہدے سے ہٹانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میںدائر درخواست کی سماعت ہوئی،عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں نگران وزیر داخلہ کو عہدے سے ہٹانے کیلئے پیپلزپارٹی کے امیدوارفیصل میرکی درخواست کی سماعت ہوئی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نگران وزیرداخلہ نے غیرقانونی طورپرزلفی بخاری کو بیرون ملک بھیجا،نگران حکومت کو ہرمعاملے میں غیر جانبداری برتنی چاہئے،عدالت سے استدعا ہے کہ جانبداری برتنے پر اعظم خان کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا جائے۔
عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کے دلائل مکمل ہونے پر درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔