پنجاب

آٹھ تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا

پنجاب حکومت نے صوبے کے 8 تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز کو ہٹا دیا۔ پنجاب حکومت نے صوبے کے 8 تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے اور اس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ سبکدوش کئے گئے چیئرمینز میں علی بہادر قاضی، ندیم اسلم چوہدری، مومن آغا، ندیم محبوب شامل ہیں۔حکومتِ پنجاب کی جانب سے اب گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ کا اضافی چارج کمشنر اسد اللہ فیض کو، ملتان تعلیمی بورڈ کا اضافی چارج کمشنر ندیم ارشاد کیانی، ساہیوال تعلیمی بورڈ کا اضافی چارج کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود، ڈی جی خان تعلیمی بورڈ کا اضافی چارج کمشنر رانا گلزار احمد، سرگودھا تعلیمی بورڈ کا اضافی چارج کمشنر محمد ظفر اقبال اور راولپنڈی تعلیمی بورڈ کا اضافی کمشنر کیپٹن (ر)سیف انجم کو دے دیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close