انٹرٹینمنٹ

دپیکا پڈوکون کی ہالی ووڈ فلم ’دا ریٹرن آف زینڈر کیج‘ کا ٹریلر جاری

دپیکا پڈوکون اور ون ڈیزل کی نئی آنے والی ہالی ووڈ فلم ’دا ریٹرن آف زینڈر کیج‘ کی پہلی جھلک جاری کردی گئی۔

فلم کا ٹریلر اداکار ون ڈیزل نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیا۔

واضح رہے کہ دپیکا پڈوکون اس فلم سے اپنے ہالی وڈ کیرئیر کی شروعات کرنے جارہی ہیں اور ان کے مدمقابل ہالی وڈ اسٹار ون ڈیزل ہوں گے۔

دپیکا فلم میں سیرینا نام کی ایک شکاری کا کردار ادا کریں گی۔ فلم میں روبی روز اور سیموئل جیکسن نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

فلم ’دا ریٹرن آف زینڈر کیج‘ 2002 میں آنے والی ’ٹرپل ایکس‘ اور 2005 میں آنے والی ’اسٹیٹ آف دی یونین‘ کا سیکوئل ہے۔

اس سے قبل ون ڈیزل کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دپیکا پڈوکون اور ون ڈیزل کی  جاری کی گئی تھی جس میں دونوں کے درمیان زبردست کیمسٹری نظر آرہی ہے۔ ان تصاویر نے جہاں سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا وہیں پرستاروں کی اس فلم کے لیے توقعات کو مزید بڑھا دیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close