دنیا

یورپ میں دہشت گرد حملوں میں دگنا اضافہ

ہیگ: یورپ کی پولیس ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ برس یورپ میں دہشت گرد تنظیم داعش نے کُل 33 حملے کیے جبکہ سال 2016 میں حملوں کی تعداد 13 ریکارڈ کی گئی۔

فرانسیسی خبررساں ادارے اےایف پی کے مطابق یورو پول کی جانب سے جاری کردہ سالانہ رپورٹ کے مطابق داعش نے 2017 میں یورپ کے اندر 33 حملے کیے جس کے نتیجے میں 62 شہری اپنی جان سے گئے جبکہ سیکیورٹی اداروں نے 10 حملوں کو ناکام بنایا۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ سال 2016 میں دہشت گردوں نے کُل 13 حملے کیے اور 135 اموات ریکارڈ کی گئیں۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ یورپ میں 2017 کے عرصے میں کیے گئے تمام حملوں میں یورپی نواجون شامل تھے جہنوں نے عسکری تربیت کے لیے کبھی بیرون ملک کا سفر نہیں کیا۔

واضح رہے کہ ناروے ، جرمنی اور فرانس میں مسلمانوں کی جانب سے داعش کے خلاف مظاہرے وفقے وفقے سے جاری ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ داعش نے اسلام کو ہائی جیک کرکے نفرت اور تشدد کو فروغ دیا ہے۔

اس سے قبل جرمنی کی سینٹرل کونسل آف مسلمز کی چیئرمین ایمن مازیک نے کہا تھا کہ دہشت گردوں اور قاتلوں نے اسلام کو نفرت اور برائی کی دلدل میں دھکیل کر مسلمانوں کے ساتھ ساتھ پوری دنیا کو مشکل میں مبتلا کردیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close