لاہور:عام انتخابات سے قبل سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدرنے کل مالیت 4 کروڑ 14 لاکھ روپے کے اثاثے ظاہر کر دیئے جبکہ کیپٹن (ر)صفدر کو مریم نواز نے اپنے کاغذات نامزدگی میں زیرکفالت ظاہر کیا تھا۔
دستاویز کے مطابق کیپٹن (ر)صفدر راجن پور میں 2922 کنال زرعی اراضی اور مانسہرہ میں 172 کنال اراضی کے مالک ہیں جبکہ مانسہرہ ہی میں بیٹے جنید کے نام پر 16 کنال کی 2 پراپرٹیزہیں اور کیپٹن (ر)صفدرکے پاس جلوگاو¿ں مانسہرہ میں 73 کنال زرعی اراضی بھی ہے۔ظاہر کئے گئے اثاثوں کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر نے اسلام آبادمیں قسطوں پرایک پلاٹ لیاہواہے اور انہوں نے زیرتعمیرفلورملزمیں 34 لاکھ روپے سرمایہ کاری کی،اس کے علاوہ ان کے پاس 4 لاکھ روپے کے بانڈز ہیں۔اس طرح کیپٹن (ر)صفدر کے اثاثوں کی کل مالیت 4 کروڑ 14 لاکھ روپے ہے۔
واضح رہے کہ کیپٹن (ر)صفدر کو مریم نواز نے اپنے کاغذات نامزدگی میں زیرکفالت ظاہر کیا تھا۔