Featuredاسلام آباد

عمران خان شدید ذہنی تناﺅ کا شکار، جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے اختلافات کے بعد ایک رہنما نے پارٹی چھوڑنے کا عندیہ دیدیا، کون چھوڑ کر کہاں جائے گا؟ تہلکہ خیز

اسلام آباد :تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر اختلافات اس قدر شدید ہوچکے ہیں کہ جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی میڈیا میں ایک دوسرے پر بھرپور لفظی گولہ باری کر چکے ہیں جبکہ ایک سینئر رہنما نے تو پارٹی چھوڑنے کا عندیہ بھی دے دیا ہے جس کے باعث عمران خان شدید ذہنی تناﺅ کا شکار ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت ٹکٹوں کے معاملے پر تقسیم کا شکار ہے، بنی گالہ میں ہونے والے ایک اجلاس کے دوران جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کی لفظی نوک جھونک کے بعد ایک سینئر رہنما اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے اورٹکٹ بھی واپس کر گئے۔ جاتے جاتے انہوں نے یہ عندیہ بھی دے دیا کہ وہ پی ٹی آئی سے کنارہ کشی اختیار کرلیں گے۔ٹکٹوں کی تقسیم پر پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث اس وقت چیئرمین عمران خان اس وقت شدید ذہنی دباؤمیں ہیں اور موجودہ صورتحال میں کوئی بھی فیصلے کرنے میں تذبذب کا شکار ہیں۔ پارٹی کے اندرونی جھگڑوں کے باعث عمران خان نے پارلیمانی بورڈ تحلیل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

دوسری جانب نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ جہانگیر ترین کے پارٹی میں اثرورسوخ کے باعث ان کے سیاسی مخالف شاہ محمود قریشی ہی وہ رہنما ہیں جنہوں نے پارٹی چھوڑنے کی دھمکی دی ہے۔ ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ شاہ محمود قریشی نے بنی گالہ اجلاس میں ہونے والی تلخی کے باعث مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے پر غور شروع کردیا ہے اور اگر معاملات درست نہ ہوئے تو وہ آئندہ چند روز میں بڑا سیاسی دھماکہ بھی کرسکتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close