Featuredسندھ

ڈاکٹر عامر لیاقات کے چاہنے والوں کیلئے انتہائی تشویشناک خبر آ گئی

کراچی :ڈاکٹر عامر لیاقت کی دوسری شادی کی خبریں آنے کے بعد اب گزشتہ روز ان کی اہلیہ بشریٰ کو شدید طبیعت کی خرابی کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا جس کا اظہار ان کی بیٹی دعا نے ٹویٹر کے ذریعے پیغا م جاری کرتے ہوئے کیا ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈاکٹر عامر لیاقت اور بشریٰ کی اکلوتی بیٹی دعا نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ اس وقت ہسپتال کی ایمرجنسی میں ہیں کیونکہ ان کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے ، مہربانی فرما کر تمام لو گ ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کریں ۔ دعا کی جانب سے یہ ٹویٹ کی گیا لیکن بیماری کی نوعیت نہیں بتائی گئی اور تاحال کوئی مزید صورتحال سے آگاہ نہیں کیا گیاہے کہ ان کی طبیعت اس وقت کیسی ہے ۔

دعا کی جانب سے پیغام جاری کرنے کے فوری بعد ٹویٹر صارفین نے ڈاکٹر عامر لیاقت کی اہلیہ کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشا ت کا اظہا ر کیا ۔

ڈاکٹر عامر لیاقت کی اہلیہ بشریٰ ایڈو کیٹ ہائیکورٹ ہیں اور وہ جیو ٹی وی میں پروڈیوسر کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں اس کے علاوہ وہ پی ایچ ڈی کی طالبعلم بھی ہیں ۔ان کے دو بچے ہیں جن کے نام دعا عامر اور احمد عامر ہیں ۔

ڈاکٹر عامر لیاقت کی جانب سے بھی اہلیہ بشری کی صحت کے حوالے سے کوئی بھی پیغام جاری نہیں کیا گیاہے تاہم گزشتہ روز انہوں نے اپنی ٹویٹر پر طوبی انور کو ٹویٹر پر مینشن کرتے ہوئے پیغام جاری کیا کہ ” مشکلات سے مت گھبراﺅ ، ستارے اندھروں میں چمکتے ہیں ، میں ہاروں گا نہیں ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقات کی طوبیٰ انور کے ساتھ مبینہ طور پر دوسری شادی کی خبریں گردش کر رہی ہیں جبکہ عامر لیاقت این اے 245 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر انتخاب بھی لڑنے جارہے ہیں ۔

نجی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا ڈاکٹر عامر لیاقت نے کچھ مہینے قبل ہی طوبیٰ انوار سے مبینہ طور پر شادی کی ہے تاہم انہوں نے کاغذت نامزدگی میں اپنی دوسری اہلیہ کا ذکر نہیں کیاہے تاہم عامر لیاقت نے دوسری شادی سے متعلق خبروں کی تردید کی تھی ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button
Close