Featuredپنجاب

نیب ہیڈکوارٹر کو بم سے اڑانے کی دھمکی

قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ کچھ لوگ الیکشن سے قبل گرفتار ہوکر سیاسی شہید بننا چاہتے ہیں۔ جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب کمپلکس کا دورہ کیا اور نیب افسران کے مسائل سنے۔ 2013ء سے مستقلی کے منتظر افسران نے چیئرمین کو اپنا مسئلہ بتایا تو جاوید اقبال نے ان کے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے کہا کہ کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ نیب سیاست دانوں کو گرفتار کرے تاکہ وہ الیکشن سے قبل سیاسی شہید بن جائیں، تاہم نیب کسی کی خواہش کے مطابق گرفتاریاں نہیں کرتا بلکہ تمام کیسز میں گرفتاریاں میرٹ پر ہوں گی، نیب ہیڈکوارٹر کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی، لیکن زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے، اللہ تعالی اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے، بدعنوانی کیخلاف نیب کا بلا تفریق جہاد جاری رہے گا۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ لاہور ریجن کی پرفارمنس ہمیشہ کی طرح اچھی رہی، چند لوگوں نے وطیرہ بنا رکھا ہے کہ نوٹس کے باوجود وہ پیش نہیں ہوتے، وقت آنے پر نیب واضح کرے گا کہ ملک میں کتنے اربوں کی کرپشن ہوئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close