لاڑکانہ :لاڑکانہ کے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج گل ضمیر سولنگی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار 23 جون لاڑکانہ پہنچے اورانہوں نے سیشن کورٹ کا دورہ کیا جہاں ایڈیشنل اینڈ سیشن جج گل ضمیر سولنگی کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور دوران سماعت ان کا موبائل فون بجنے پر پٹخ کر میز پر پھینک دیا۔
لاڑکانہ کے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج گل ضمیر گل نے اپنا استعفیٰ سندھ ہائیکورٹ کے رجسٹرار کے باعث بھجوا دیا،ان کا کہناتھا کہ چیف جسٹس نے میری عدالت میں سماعت کے دوران ہتک آمیز رویہ رکھا گیا،چیف جسٹس نے میری سرزنش کی اور میراموبائل میز پر پٹخ دیا، اس موقع پر میڈیا بھی موجود تھا اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہی جبکہ یہ خبر الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کی زینت بنی۔
ایسی صورتحال میں میں اپنا عہدے پر کام جاری نہیں رکھ سکتا،ایڈیشنل اینڈ سیشن جج گل ضمیر سولنگی نے اپنا استعفیٰ سندھ ہائیکورٹ کے رجسٹرار کو بھیج دیا۔