دنیا

جھڑپ میں نو مشتبہ شدت پسند ہلاک

بنگلہ دیش میں حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے دارالحکومت ڈھاکہ میں ایک جھڑپ کے دوران نو اسلامی شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

حکام کے مطابق پولیس میر پور کے پاس کلیان پور کے ایک رہائشی علاقے میں تلاشی کی کارروائی کر رہی تھی تبھی ان پر بم سے حملہ کیا گيا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انھیں علاقے کی ایک عمارت میں بعض شدت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ خبر ملی تھی۔

پولیس نے تقریبا نصف رات میں اپنی چھاپے کی کارروائی شروع کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں کے ساتھ تقریبا ایک گھنٹے تک گولی باری کا تبادلہ ہوا جس میں نو شدت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔

پولیس سربراہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ جن شدت پسندوں نے ڈھاکہ میں حال ہی گلشن علاقے میں حملہ کیا تھا تقریبا اسی نوعیت کے یہ شدت پسند بھی تھے۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ہلاک ہونے والے شدت پسندوں کا تعلق کس گروپ سے ہے لیکن پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں بھی لیا ہے۔

ڈھاکہ میں اس وقت ہر جانب سکیورٹی کا سخت پہرہ ہے اور کل شام سے ہی مختلف جگہوں پر بم کو ناکارہ بنانے والے دستے ہوٹلوں اور بعض کمرشل عمارتوں میں تلاشی مہم میں لگے ہیں۔

بنگلہ دیش میں حالیہ مہینوں میں کئی سیکولر رائٹرز، بلاگرز اور بعض مذہبی شخصیات پر بہیمانہ حملے ہوئے ہیں۔

اسی ماہ ڈھاکہ کے ایک پاش کیفے میں شدت پسندوں کے حملے میں 20 افرد ہلاک ہوئے تھے جس میں بیشتر بیرونی ممالک کے لوگ تھے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close