Featuredپنجاب

صوفی تبسم اکیڈمی کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی کا انعقاد رواں ہفتے میں کیا جائے گا

لاہور :صوفی تبسم اکیڈمی کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی کا انعقاد رواں ہفتے میں کیا جائے گا، جس میں اکیڈمی کے تمام ڈرامہ آرٹسٹ شرکت کریںگے۔ جن میں زین، عینی، پونم، دانیال، احمد حسن، زبیر بھٹی اور ملک کی معروف اداکارہ شائستہ جبیں شرکت کے لئے خصوصی طور پر لاہور آرہی ہیں جبکہ معروف مصور اسلم کمال کے علاوہ معروف ادیب و شاعر حضرات بھی شرکت کریں گے۔ صوفی تبسم اکیڈمی کی چیئرپرسن ڈاکٹر فوزیہ تبسم نے بتایا کہ عید ملن پارٹی میں ہم اپنے آنے والے دیگر پروگراموں کے انعقاد کی تاریخ کا بھی اعلان کریں گے جبکہ آرٹسٹوں میں شیلڈز بھی تقسیم کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ صوفی غلام مصطفی تبسم کی 14 اگست کو سالگرہ کے حوالے سے بھی پروگرام کو ترتیب دیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close