کھیل و ثقافت

پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی نمبر ون پوزیشن بچانے کا چیلنج درپیش

لاہور: پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن خطرات کی زد میں آ گئی ہے۔زمبابوے میں شیڈول ٹرائی سیریز میں آسٹریلین ٹیم پاکستان پر غلبہ پاتے ہوئے نمبر ون پوزیشن پر قبضہ کرسکتی ہے، پاکستان ٹیم 131 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، آسٹریلوی ٹیم 126 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے، اگر آسٹریلوی ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی کے بعد سہ ملکی سیریز میں چاروں لیگ میچز اور فائنل میں کامیابی حاصل کی تو وہ 137 پوائنٹس کے ساتھ نمبر ون بن جائے گی اور پاکستان کو دوسرے نمبر پر جانا پڑے گا، پاکستان ٹیم چاروں لیگ میچز اور فائنل جیتنے کی صورت میں بدستور نمبر ون رہے گی اور اس کے پوائنٹس کی تعداد 136 ہو جائے گے۔سہ ملکی سیریز کے دوران زمبابوے کی ٹیم اگر کچھ حیران کن فتوحات سمیٹنے میں کامیاب ہوئی تو پاکستان یا آسٹریلیا کے پوائنٹس کم ہو جائیں گے اور انگلینڈ یا بھارت کے پاس نمبر ون بننے کا موقع ہو گا۔ اس صورتحال کے بعد آئر لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف پانچ میچز جیتنے پر بھارت نمبر ون پوزیشن پر آ جائے گا جب کہ انگلینڈ کی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف واحد میچ اور بھارت کے خلاف تین میچز جیت کر ٹاپ پر آ جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close