سب سے پہلا اقتصادی زون گوادر میں بنے گا
چین پاکستان اقتصادی راہداری ایک سڑک کا نام نہیں بلکہ پورا فریم ورک ہے،20ویں صدی میں سیاسی نظریات کی جنگ تھی جبکہ 21 ویں صدی اقتصادی نظریات کی جنگ ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو گوادر پریس کلب کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ دسمبر 2016میں گوادر کو پورے پاکستان سے لنک کرنے کے لئے تین راستے دستیاب ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا سی پیک کا سب سے زیادہ فائدہ گوادر اور بلوچستان کو ہو گا۔ وفاقی وزیر نے کہا گوادر میں بنیادی ڈھانچے کے علاوہ ووکیشنل اور ٹیکنیکل ادارے بھی قائم کئے جائیں گے، گوادر شہر کو صرف جدید بندرگاہ نہیں بنایا جا رہا بلکہ اسے سماجی و اقتصادی سر گرمی کا مرکز بھی بنایا جائے گا۔سی پیک پاکستان اور چین کی قیادتوں کے وڑن کا ملاپ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت 46 ارب ڈالر میں سے 35 ارب ڈالر توانائی کے شعبے میں انویسٹ کئے جا رہے ہیں