سندھ

کراچی میں نگلیریا ایک بار پھر سر اٹھانے لگا، 2 افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے گلشن اقبال کا سترہ سالہ رہائشی احمد نگلیریا کے باعث گذشتہ روز اسپتال میں دم توڑ گیا، احمد کے خون کے طبی معائنے کے بعد اس میں نگلیریا کے مرض کی تشخیص کی گئی تھی۔

اس سے قبل جان لیوا جراثیم نے یکم جولائی کو تیس سالہ نوجوان زاہد کا شکار کیا تھا۔

اس کے باوجود محکمہ صحت سندھ اور واٹر بورڈ کی جانب سے پانی میں کلورین کی مقدار ملانے کے لئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں ۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال شہر میں نگلیریا سے چودہ افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ نگلیریا پانی میں کلورین شامل نہ ہونے کے باعث پیدا ہوتا ہے ،نگلیریا کا وائرس ناک کے ذریعے داخل ہو کر دماغ کو کھا جاتا ہے ، 3 سے 7 دن کے اندر مرض کی تشخیص ہوتی ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وائرس میں مبتلا 99.9فیصد مریضوں کا بچنا مشکل ہوتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close