Featuredدنیا

سابق وزيراعظم کے 273 ملين ڈالر کے اثاثے تحويل ميں لے لیے گئے

: ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق سے اب تک 273 ملین ڈالر کی مالیت کے غیر قانونی اثاثہ جات برآمد کرائے جا چکے ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق تحقیقاتی اداروں نے ملائيشيا کےسابق وزير اعظم نجيب رزاق کے گھر، دفاتر اور دیگر مقامات سے تحويل ميں ليے گئے اثاثوں کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔ ان ثاثوں کی ماليت لگ بھگ 273 ملين ڈالر بنتی ہے جن میں 12 ہزار سے زائد زیورات، 423 مہنگی گھڑیاں، مشہور برانڈ کے 234 چشمے اور 567 ہینڈ بیگز ہیں جو سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کے زیر استعمال تھے۔ سابق وزیراعظم نجیب رزاق اور ان کی اہلیہ روسماء منصور پر آمدنی سے زائد اثاثے رکھنے کے الزامات ہیں۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے تجارتی جرائم کے وفاقی تحقيقاتی ادارے کے سربراہ امر سنگھ کا کہنا تھا کہ ملائیشیا کی تاريخ ميں آج تک اس سے زيادہ ماليت کی اشياء تحويل ميں نہيں لی گئی ہيں جس پر سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کے خلاف مقدمہ درج کرایا جائے گا اور تفتیش کے لیے طلب بھی کیا جائے گا جس کے لیے وزارت داخلہ و قانون کی اجازت درکار ہے۔واضح رہے کہ ملائيشيا کے نئے وزير اعظم مہاتير محمد نے ذمہ دارياں سنبھالتے ہی سابق وزیراعظم نجیب رزاق پر سرکاری خزانے سے چار ارب ڈالر کی ہیرا پھیری کے الزام کی تحقیقات کا حکم دیا تھا جس پر عمل در آمد کرنے کے لیے سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ تاہم سابق وزیراعظم نے خود پر لگنے والے الزامات کی تردید کی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close