سندھ
غیر قانونی ٹھیکے، سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل دوبارہ نیب میں طلب
کراچی: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو ایک بار پھر طلب کرلیا۔ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل پر بطور چیئرمین سوئی سدرن گیس کمپنی غیر قانونی ٹھیکے دینے کا الزام ہے اور اس سلسلے میں نیب انہیں پہلے بھی 20 جون کو طلب کرچکا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیب کراچی نے مفتاح اسماعیل کو 5 جولائی کو پھر طلب کرلیا ہے، انہیں جے جے وی ایل ایس کیس میں طلب کیا گیا ہے۔ دوسری جانب نیب حکام کا کہنا ہےکہ سینیٹر رانا محمود الحسن کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تصدیق کرانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔