پنجاب
این اے125،ایازصادق،پرویزملک کے کاغذات نامزدگی ہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور:این اے 125 سے ایاز صادق اور پرویز ملک کے کاغذات نامزدگی ہائیکورٹ میں چیلنج کردیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد نے این اے 125 سے ایاز صادق اور پرویز ملک کے کاغذات نامزدگی چیلنج کردیئے ، درخواست میں الیکشن کمیشن،ریٹرننگ افسراوردیگرفریق بنایا گیاہے ۔یاسمین راشد کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پرویزملک اورایازصادق نے مکمل اثاثے ظاہرنہیں کئے،دونوں کے کاغذات حقائق کے برعکس منظورہوئے،عدالت سے استدعا ہے کہ ایاز صادق اور پرویز ملک کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جائیں۔