اسلام آباد

نگران حکومت نے چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن کو عہدے سے ہٹا دیا

اسلام آباد : بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔صدرِ مملکت ممنون حسین نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن کو ان کے عہدے سے ہٹانے کی منظوری دیدی ۔ نگران وزیرِاعظم ناصر الملک نے انھیں ہٹانے کی سمری دو روز قبل صدرِ مملکت کو بھجوائی تھی۔یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی ماروی میمن کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کے نام ایک درخواست ارسال کی گئی تھی جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن کو ان کے عہدے سے برطرف کیا جائے۔پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا تھا کہ ن لیگ کی حکومت کی پانچ سالہ مدت کے اختتام کے ساتھ ہی کابینہ ختم ہو گئی تاہم ماروی میمن نے اپنے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیا اور وہ اب تک بی آئی ایس پی کی سربراہ کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close