اسلام آباد
الیکشن کمیشن کی اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے نگراں وزرا کووارننگ
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے نگراں وزرا کو کام سے روکنے کی وارننگ دے دی ہے.الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت نگراں وزراء تین دن میں اپنے اور اپنے گھر والوں کے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرانے کے پابند ہیں لیکن نگراں وزرا کی اکثریت نے اپنے اورزیرکفالت افراد کے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔الیکشن کمیشن نے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہ کروانے پربرہمی کا ااظہار کیا ہے اورتنبیہہ کی ہے کہ اگر انہوں نے قانون کے مطابق اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہ کرائیں تو انہیں ذمہ داریاں نبھانے سے روکا بھی جاسکتا ہے۔