کھیل و ثقافت

فیفا ورلڈکپ کا بخار ہر ایک کے سر چڑھ کر بولنے لگا ،کراچی میں فٹبال کا ایسا شوقین سامنے آگیادیکھ کر آپ بھی حیران ہو جائیں گے

کراچی : فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2018 تو روس میں جاری ہے، لیکن اس کے بخار میں ہر کوئی مبتلا ہے اور ان ہی میں سے ایک پاکستان کے محمد شعیب بھی ہیں۔تفصیلات کے مطابقکراچی کا رہائشی محمد شعیب بچپن سے ہی پولیو جیسے مرض کا شکارہے ، معذوری کے باعث وہ فٹبال نہیں کھیل سکتا لیکن اس کھیل سے محبت اس کی نَس نَس میں بسی ہوئی ہے اور اپنے پسندیدہ فٹبالرز کو لائیو ایکشن میں دیکھنا اْس کا شوق ہے۔اپنے بیان میں محمد شعیب کا کہنا تھا کہ مجھے انگلینڈ کی ٹیم پسند ہے اور میں ورلڈ کپ میں انہیں سپورٹ کر رہا ہوں، انشا اللہ انگلینڈ جیتے گا اور پھر میرے نعرے ہوں گے چیمپیئن چیمپیئن۔ یہی نہیں معذور شعیب انگلش پریمیئر لیگ کلب چیلسی کا بھی دیواناہے اوراس کے پاس اس ٹیم کی شرٹ اور دیگر اشیابھی موجود ہیں۔شعیب کا مزید کہنا تھا کہ میں چیلسی کو لائیو کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہوں، یہ میرا سب سے بڑا خواب ہے۔ چیلسی کلب کے فرینک لیمپرڈ، جون ٹیری اور پیٹر چیک میرے لیجنڈ ہیں، ان سے بڑا کوئی لیجنڈ نہیں۔جب شعیب سے سوال کیا گیا کہ معذوری کبھی ان کی کھیل سے محبت میں رکاوٹ تو نہیں بنی؟تو ان کا کہنا تھا کہ اللہ جس حال میں بھی رکھے، وہ اس پر شکر گزار ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close