دنیا
ریاض تارکین وطن کے لئے مہنگا ترین سعودی شہر قرار
ریاض : سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کو تارکین وطن کے لئے مہنگا ترین سعودی شہر قرار دے دیا گیا۔سعودی عرب کی مرسر کمپنی کی جاری کردہ سروے رپورٹ کے مطابق دارالحکومت ریاض تارکین وطن کے لئے مہنگائی کے لحاظ سے سعودی شہروں میں پہلے نمبر ، عرب ممالک میں تیسرے اور عالمی سطح پر 45 ویں نمبر پر آگیا۔جدہ کا نمبر عرب دنیا کے حوالے سے 8 واں اور بیرونی دنیا کے حوالے سے 118واں ہے۔ دبئی اور ابوظہبی پوری دنیا میں مہنگے ترین عرب شہر قرار دے دیئے گئے جبکہ 209 ممالک کی فہرست میں تیونس او رالجزائر سب سے سستے شہر تسلیم کئے گئے۔