پنجاب

’’اللہ کرے میری عمر بھی آپ کو لگ جائے‘‘

راولپنڈی: چیف جسٹس پاکستان نے راولپنڈی کے زچہ بچہ اسپتال کی تعمیر کے لیے متعلقہ اداروں کو 18ماہ کا وقت دے دیا۔فیصلے پر شیخ رشید نے کہا کہ ’اللہ کرے میری عمر بھی آپ کو لگ جائے۔‘سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں راولپنڈی کے زچہ بچہ اسپتال سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔’’اللہ کرے میری عمر بھی آپ کو لگ جائے‘
سماعت کےدوران چیف جسٹس نےریمارکس دیئے کہ اسپتال کی تعمیر کو 10 سال کی تاخیر ہوچکی ہے اور اب اسپتال کی تعمیر میں مزید تاخیر برداشت نہیں کریں گے۔سماعت کےدوران مقدمے کے فریق اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ قوم کے لیے یہ آپ کا احسان ہے، اللہ کرے میری عمر بھی آپ کو لگ جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close