پیر حمید الدین سیالوی نے عمران خان کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ جس کے بعد پنجاب بالخصوص جنوبی اور وسطی پنجاب میں سیاسی صورتحال بالکل تبدیل ہوگئی ہے۔ پیر حمیدالدین سیالوی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو باقاعدہ پگڑی پہنا کر آمدہ انتخابات میں پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کیا ہے اور انہوں نے اپنے مریدوں کے نام پیغام میں بھی پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کی ہدایت کی ہے۔