کھیل و ثقافت

برازیل نے میکسکو کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی

ماسکو: عالمی کپ فٹ بال 2018میں آج ناک آﺅٹ مرحلے برازیل اور میکسیکو کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں جہاں برازیل نے میکسیکو کو صفر کے مقابلے میں 2 سے مات دے دی ہے۔روس میں جاری ورلڈ کپ فٹ بال میں آج نیمار کی برازیلین ٹیم نے میکسیکو کوصفر کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا کر کواٹر فائنل میں جگہ بنالی اور میکسیکو کو گھر روانہ کردیا ہے۔میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کی جانب سے زبردست کھیل پیش کیا گیا لیکن کوئی ٹیم گول سکور نہ کرسکی تاہم دوسرا ہاف شروع ہوتے ہی 51 ویں منٹ میں برازیلین سپر سٹار نیمار نے حریف میکسیکو کے خلاف پہلا گول کرکے ٹیم کو 0-1 کی برتری دلادی۔میچ میں برازیل نے جیت کے جھنڈے اس وقت گاڑھے جب ٹیم کا دوسرا گول 88ویں منٹ میں روبرٹو فرمینو نے کیا اور ٹیم 0-2 کی برتری دلائی تاہم97 منٹ میں اپنے اختتام کو پہنچا اور حریف میکسیکن ٹیم کو شکست سے ہاتھ دھونا پڑا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close