کھیل و ثقافت

ماسٹرز چیمپیئن لیگ: جادوگر سپنر مرلی دھرن نے جیمنائی عریبینز کو دوسری کامیابی دلا دی

دبئی(ویب ڈیسک)دبئی میں کھیلی جا رہی ماسٹرز چیمپیئن لیگ میں سری لنکا کے شہرہ آفاق جادوگر سپنر مرلی دھرن نے جیمنائی عریبینز کو مسلسل دوسری کامیابی دلا دی۔ جیمنائی عریبینز نے ایک یکطرفہ میچ میں لیو لائنز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی۔لیو لائنز نے پہلے کھیل کر132رنز بنائے ، مرلی دھرن نے چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں جیمنائی عریبینز نے ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔براڈ ہوج نے 65اور سنگاکارا نے 41رنز بنائے اور دونوں ناٹ آوٹ رہے۔ مرلی دھرن کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close