تعلیم و ٹیکنالوجی

فیس بک اور انسٹاگرام پر ’ڈو ناٹ ڈسٹرب‘ کا نیا متوقع فیچر

کیلیفورنیا: فیس بک اور انسٹا گرام دونوں ہی بہت جلد ’ڈو ناٹ ڈسٹرب‘ کا آپشن پیش کررہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر نظر رکھنے والی ویب سائٹس کے مطابق اس آپشن کی بدولت ایپس پر 30 منٹ، ایک گھنٹے، دو گھنٹے، آٹھ گھنٹے، ایک دن اور خود اپنی مرضی سے نوٹیفکیشن اور دیکھی جانے والی پوسٹوں کو بند کیا جاسکتا ہے۔ پھر یہ آپشن ازخود یا آپ خود ہی ختم کرسکتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق یہ دونوں فیچرز بعض اکاؤنٹس پر دیکھے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ نوٹفکیشن کےلیے آواز اور تھرتھراہٹ کے آپشنز بھی بند اور کھولے جاسکیں گے۔ ایک اطلاع کے مطابق فیس بک اور انسٹا گرام پر ان کی آزمائش کی جارہی ہے۔
اس آپشن کے ذریعے ایک جانب تو فیس بک اور انسٹا گرام سے وقتی طور پر دور رہا جاسکتا ہے اور اس کا دوسرا مقصد یہ ہے کہ لوگوں کو فیس بک اور انسٹا گرام اکاؤنٹ ختم یا بند کرنے سے روکا جائے تاہم انسٹاگرام اور فیس بک کے ترجمانوں نے اس آپشن پر لب کشائی نہیں کی۔

اس سے قبل انسٹا گرام نے ’یو آر آل کوٹ اپ‘ نامی ایک آپشن بھی پیش کیا ہے جو آپ کو پہلے سے ہی دیکھی جانے والی پوسٹس پر اضافی اسکرولنگ سے روکتا ہے۔ انسٹا گرام کا یہ آپشن ایپ پر گزارے آپ کے وقت کا حساب بھی رکھتا ہے جسے ایک دن یا ایک ہفتے کے لیے بھی معلوم کیا جاسکتا ہے۔

اس فیچر پر انسٹا گرام کے سی ای او کیون سسٹروم نے کہا ہے کہ ’یو آر آل کوٹ اپ‘ فیچر کا مقصد لوگوں کو ایپس پر خرچ کردہ وقت سے آگاہ کرنا ہے۔ سسٹروم نے ٹویٹر پر کہا، ’ہم سمجھتے ہیں کہ اس طرح تمام آن لائن کمپنیوں کو ایماندارانہ فیصلہ کرنا چاہیے کیونکہ ہم اس کا حل چاہتے ہیں۔‘

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close