بلوچستان

تربت سے دو افراد کی لاشیں برآمد

تربت کے علاقے شہرگ میں دو لاشوں کی اطلاع ملی تھی

لیویز حکام کے مطابق دونوں افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا۔

لیویز حکام کے مطابق دونوں افراد کا تعلق پنجاب کے ضلع ساہیوال سے ہے اور ان کے شناخت عبدالطیف اور نوید احمد کے نام سے ہوئی ہے۔

تاحال ان افراد کے قتل کے محرکات معلوم نہیں ہو سکے اور نہ ہی اس بارے میں معلومات ہیں یہ افراد یہاں کب آئے تھے اور کیا کر رہے تھے تاہم حکام اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ ایران کی سرحد سے متصل ضلع کیچ کا شمار صوبے کے شورش زدہ علاقوں میں ہوتا اور ماضی میں بھی یہاں تشدد زدہ لاشیں ملنے اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پیش آچکے ہیں۔

چند روز قبل کیچ میں ہی جمیعت علمائے اسلام کے ضلعی امیر مفتی احتشام الحق کو ان کے بیٹے سمیت ٹارگٹ کلنگ کے ایک واقعے میں نامعلوم افراد نے ہلاک کر دیا تھا۔

گذشتہ ماہ ضلع کیچ کے علاقے کپکپار کراس سے تین افراد کی تشددزدہ لاشیں بھی برآمد ہوئی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close