نیب کیپٹن صفدر کو تاحال گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی
راولپنڈی: نیب احتساب عدالت سے سزا یافتہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن صفدر کو گرفتار کرنے میں تاحال کامیاب نہیں ہوئی کیونکہ ریلی میں کارکنان کی بڑی تعداد نے کیپٹن صفدر کو اپنے حصار میں لے رکھا اور آگے چلتے جارہے ہیں تاہم وہ سکستھ روڈ پر پارٹی کے مرکزی دفتر میں گرفتاری پیش کریں گے۔ نیب کی ٹیم کی جانب سے گرفتاری کی کوشش کی گئی تو کارکنان نے انہیں فوری طور پر اپنے حصار میں لے لیا اور شدید مزاحمت کی اور گرفتار کو ممکن نہیں بناے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نیب کی ٹیم کی سربراہی محبوب عالم کر رہے ہیں جنہوں نے راولپنڈی کے علاقے بھاوڑہ بازار کیپٹن صفدر کو گرفتار کرنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہو سکےتاہم کیپٹن صفدر ریلی کے ساتھ چل رہے ہیں اور اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد نے کیپٹن صفدر کو اپنے حصار میں لے رکھا ہے اور سکستھ روڈ پر پارٹی کے مرکزی دفتر کی جانب بڑھ رہے ہیں جبکہ اس موقع پر نیب کی ٹیم بھی ریلی کے ہمراہ چل رہی ہے ۔ کیپٹن صفدر پارٹی کے مرکزی دفتر میں پہنچ کر نیب ٹیم کو گرفتاری دیں گے۔جہاں سے انہیں سیدھ نیب کے دفتر منتقل کیا جائے اور کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا اور اس کے بعد اڈیالہ جیل بھیجا جائے گا۔
کیپٹن صفدر آج دوپہر لیاقت باغ میں ریلی کی قیادت کیلئے پہنچے جہاں لیگی رہنما چوہدری تنویر نے ان کا استقبال کیا جس کے بعد نیب ٹیم بھی گرفتاری کیلئے ریلی میں پہنچ گئی تھی جس کی سربراہی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب محبوب عالم کر رہے ہیں ، ہجوم بڑا ہونے کے باعث نیب نے راولپنڈی پولیس کی مدد بھی حاصل کر لی ہے۔
دوسری جانب نوازشریف اور مریم نواز نے بھی وطن واپسی کا اعلان کر دیا گیاہے اور شہبازشریف نے اس سلسلے میں نوازشریف کے ایئرپورٹ پر استقبال کیلئے حکمت عمل بھی طے کر لی ہے اور کارکنان کو ایئرپورٹ جانے کی ہدایت جاری کر دی گئیں ہیں۔