چیف جسٹس کی جانب سے قائم کردہ ڈیم فنڈ میں پاکستانیوں نے اب تک کتنی رقم جمع کروائی ؟ جان کر چیف جسٹس کو غصہ آجائے گا
اسلام آباد:چیف جسٹس آ ف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے بھاشا اور مہمند ڈیم فوری تعمیر کرنے کا حکم دیتے ہوئے عوام سے اس کیلئے عطیات دینے کی اپیل کی تھی اور رضاکارانہ طور پر خود بھی سب سے پہلے دس لاکھ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد اکاﺅنٹ قائم کیا گیا اور اس کی تفصیلات بھی سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر باقاعدگی سے جاری کی جارہی ہیں جس کے مطابق ڈیموں کی تعمیر کیلئے اب تک صرف تقربیا 12 لاکھ روپے ہی جمع ہو پائے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر دی گئی تفصیلات آخری مرتبہ پانچ جولائی کو ہی اپ ڈیٹ کی گئی ہیں اور اس میں اب تک ڈیموں کی تعمیر کیلئے 12 لاکھ روپے جمع ہو پائے ہیں جس میں سے 10 لاکھ روپے چیف جسٹس نے رضاکارانہ طور پر سب سے پہلے جمع کروائے ہیں ۔تاہم دوسری جانب وزارت خزانہ کی جانب سے بھی بینک اکاونٹ بنایا گیاہے جس پر چیف جسٹس نے نوٹس لے لیاہے اور کہا کہ سٹیٹ بینک نے اکاونٹ کھولنے کیلئے تین دن لگا دیئے اور لوگ پیسے لے کر گھوم رہے ہیں۔
سپریم کورٹ کی جانب سے فنڈز کیلئے سٹیٹ بینک آف پاکستان میں بینک اکاونٹ کھولا گیا ہے، اس بینک اکاﺅنٹ کا نام DIAMER BASHA AND MOHMAND DAM FUND-2018 ہے۔