انٹرٹینمنٹ

ہوٹل پر پولیس کا چھاپہ، بھارتی اداکارہ انتہائی شرمناک کام کرتے ’پکڑی‘ گئی

ممبئی : جسم فروشی کا مکروہ دھندہ کسی نا کسی شکل میں دنیا کے ہر ملک میں پایا جاتا ہے لیکن بھارت میں گزشتہ کچھ عرصے سے اس شرمناک دھندے کا ایک اور ہی رخ بے نقاب ہو رہا ہے۔ اب تک متعدد ایسے واقعات سامنے آ چکے ہیں جن سے پتا چلتا ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کی بہت سی ادکارائیں بھی ہائی پروفائل جسم فروش گروہوں کا حصہ بن چکی ہیں اور یہ دھندہ صرف اندرونی ملک ہی نہیں ہو رہا بلکہ ان اداکاراﺅں کو جسم فروشی کے لئے بیرون ملک بھی لے جایا جاتا ہے۔خلیج ٹائمز کے مطابق گزشتہ روز ایک اور ایسے ہی ہائی پروفائل جسم فروشی گروہ کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب پولیس نے ممبئی کے پوش علاقے بنجارا ہلز میں ایک قحبہ خانے پر چھاپا مارا اور وہاں سے ایک 24سالہ اداکارہ بھی پکڑی گئی۔پولیس نے مخبر کی اطلاع پر گزشتہ رات اس قحبہ خانے پر چھاپا مارا تھا اور اس کے منتظم کے علاوہ ایک گاہک کو بھی گرفتار کیا جو اعلٰی سرکاری افسر بتایا گیا ہے۔ جس فلمی اداکارہ کو قحبہ خانے سے پکڑا گیا اس کا تعلق آگرہ سے بتایا گیا ہے۔ قحبہ خانہ چلانے والا ملزم جناردھن راو¿ اس سے پہلے بھی فلم انڈسٹری میں کام کی تلاش میں آنے والی اداکاراو¿ں کو ورغلا کر جسم فروشی کے دھندے میں ملوث کرنے کے الزام میں گرفتارکیا جا چکا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اور اس کے ساتھی عام طور پر ممبئی میں کام کی تلاش میں آنے والی نئی اداکاراو¿ں کو ورغلاتے ہیں اور بعض اوقات انہیں بلیک میل کر کے جسم فروشی کے دھندے پر مجبور کر دیتے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ یہ کوئی عام جسم فروشی کرنے والا گروہ نہیں تھا بلکہ ان کے کسٹمرز طاقتور سرکاری افسران اور مالدار کاروباری حضرات ہیں۔ یہ جسم فروشی کرنے والی اداکاراﺅں کو فی ہفتہ ایک لاکھ روپے دیتے ہیں جبکہ فی گاہک کم از کم 20ہزار روپے وصول کرتے ہیں۔ پولیس اس گروہ سے متعلقہ دیگر افراد کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close