اسلام آباد

ایف بی آر نے گزشتہ مالی سال کے دوران 11.37فیصدزیادہ ریونیواکٹھاکیا

اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے گزشتہ مالی سال کے دوران 3751 ارب روپے کے عبوری محاصل جمع کئے ، مالی سال2016-17 میں ایف بی آّر نے 3368ارب روپے کے محاصل جمع کئے تھے۔ اس میں جون 2018کے بک ایڈجسٹمنٹ کے محاصل شامل نہیں۔ ایف بی آرکی طرف سے پیر کویہاں جاری بیان کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران ایف بی آر نے مالی سال 2016-17کے مقابلے میں 11.37فیصدزیادہ ریونیواکھٹاکیا،اسی طرح ری فنڈ کی مد میں گزشتہ مالی سال کے دوران 45ارب روپے زائد کی ادائیگی کی گئی۔اس عرصہ میں ان لینڈ ریونیوسروس اورکسٹمز کی مدمیں بالترتیب 3335ارب اور600ارب روپے کے اہداف مقررکئے گئے تھے، کسٹمز کی مد میں ہدف سے 6ارب روپے زائد جمع ہوئے جبکہ ان لینڈ ریونیو میں ہدف سے 190ارب روپے کم جمع ہوئے، انکم ٹیکس کی مد میں 1562ارب روپے کا ہدف مقررکیا گیا تھا جبکہ 1441ارب روپے جمع کئے گئے اس طرح 121ارب روپے کا شارٹ فال ہوا، سیلزٹیکس کی مد میں 53 ارب روپے کاشارٹ فال ہوا، اس مد میں 1541ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیاتھا جبکہ 1488ارب روپے کی اکھٹاکئے گئے،فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 232ارب روپے کی وصولی کا ہدف مقررکیا گیا تھا جبکہ 216ارب روپے کی وصولی کی گئی۔ایف بی آرنے گزشتہ مالی سال کیلئے 3935ارب روپے کی وصولی کے اہداف مقررکئے تھے جبکہ مالی سال کے دوران 3751ارب روپے کے محاصل وصول کئے گئے، 3751ارب روپے میں فارن و ڈومیسٹک ایمنسٹی سکیم کے ذریعے حاصل کردہ 90ارب روپے شامل نہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close