خیبر پختونخواہ

پشاور دھماکے میں شہادتوں کی تعداد بڑھ کر کہاں تک پہنچ گئی؟ دل دہلا دینے والی خبر آ گئی

پشاور : پشاور کے علاقے یکاتوت میں اے این پی کے زیر اہتمام کارنر میٹنگ جاری تھی کہ اچانک ہونیوالے خودکش بم دھماکے سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار ہارون بلور سمیت 12 افراد شہید جبکہ 35سے زائدافراد زخمی ہوگئے۔جیونیوز کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام انتخابی کارنر میٹنگ جاری تھی کہ زور دار بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں پارٹی امیدوار ہارون بلورسمیت12افراد شہید ہوگئے جبکہ 35سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ، کارنر میٹنگ کے دوران ہارون بلور کارکنوں سے خطاب کرنے کیلئے سٹیج کی جانب جارہے تھے کہ اس موقع پر ایک 24سالہ لڑکے نے ان کے قریب خود کو دھماکے سے اڑادیا۔ دھماکہ کے نتیجے میں ہار ون بلور شہید ہوگئے ۔ دھماکے کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ ریسکیو ٹیموں کی جانب سے امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں اور زخمی اور شہید ہونیوالوں کوہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے اور پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے ۔پولیس کے مطابق خو د کش حملہ آور کارنر میٹنگ میں پہلے سے موجود تھا اور جونہی خطاب کے لئے ہارون بلو ر کا نام پکارا گیا اس نے ہارون بلور کے قریب آکر خود کو دھماکے سے اڑا دیا ۔ بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق حملہ خودکش دھماکہ تھا ۔بلور خاندان نے بھی ہارون بلور کے شہید ہونے کی تصدیق کردی ہے ۔ ہارون بلور کے والد بشیر بلور کو بھی 2012کی انتخابی مہم میں نشانہ بنایا گیاتھا جب ان کو قصہ خوانی بازار میں خودکش حملے میں شہید کیا گیاتھا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close