Featuredاسلام آباد

پی ٹی آئی کی اشتہاری مہم روکنے کا حکم: عمران خان کو نوٹس جاری

اسلام آباد:اشتہاری مہم رکوانے کےلیے پیمرا کو حکم دے دیا ہے۔ اسی ضمن میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے پیمرا کو حکم دیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی پیڈ اشتہاری مہم ٹی وی چینلز پر چلنے سے رکوائے۔ اس ضمن میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے اشتہارات میں دیگر سیاسی جماعتوں سے متعلق گمراہ کن اور نازیبا الفاظ استعمال کیے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی فوری طور پر گمراہ کن پیڈ اشتہاری مہم روکے۔

نوٹس میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو کارروائی کی جائے گی۔دریں اثناء پیمرا کی جانب سے تمام ٹیلی ویژن چینلز، ایف ایم ریڈیو وغیرہ کے لیے تنبیہہ جاری کی گئی ہے جس میں انہیں نامناسب الفاظ پر مشتمل سیاسی تشہیری مہمات نہ چلانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close