لاہور:پاکستان پیپلزپارٹی نے اے این پی کے رہنما ہارون بلور کی شہادت پر پنجاب اور کے پی کے میں انتخابی مہم ایک روز کیلئے منسوخ کردی۔
پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں اے این پی ،پیپلزپارٹی اور دیگر پارٹیاں تحریک انصاف کے مدمقابل ہیں، عوامی نیشنل پارٹی کے جلسے میں خودکش دھماکا تحریک انصاف کیلئے انتخابات کی راہ ہموار کرنے کی کوشش ہے ۔
پیپلزپارٹی کے رہنما کا کہناتھا کہ خودکش دھماکا دوسری سیاسی جماعتوں بالخصوص پیپلزپارٹی کیلئے پیغام ہے کہ وہ کے پی کے میں اپنی سیاسی سرگرمیاں محدود کردیں تاکہ تحریک انصاف کو کھل کر اپنی انتخابی مہم چلانے کا موقع مل سکے۔
واضح رہے کہ گزشتہ شب عوامی نیشنل پارٹی کی انتخابی مہم میں خودکش حملے میں اے این پی کے رہنما اور پی کے 78 امیدوار ہارون بلور سمیت 21افراد شہید ہو گئے اور75 سے زائد افراد زخمی ہو ئے۔