سندھ
ایم کیو ایم کے لاپتہ کارکن پاک سر زمین پارٹی میں شامل ہو گئے
گزشتہ تین ماہ سے لاپتہ ایم کیو ایم کے 15کارکن پی ایس پی کے مرکز پہنچ گئے اور مصطفیٰ کمال کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔ذرائع نے بتایا کہ مئی جون اور جولائی کے دوران کراچی کے مختلف علاقوں سے حراست میں لیے گئے پندہ کارکنوں نے بازیابی کے بعد پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے ۔
دوسری جانب ایم کیو ایم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بازیاب کارکنوں پر سنگین نوعیت کے مقدمات ہیں اور انکی بازیابی کیلئے عدالت میں پٹیشن دائر کر رکھی ہے ۔
ترجمان نے مزید کہا کہ بتایا جائے بازیاب کارکن کہاں تھے اور کس طرح پی ایس پی میں شامل ہوئے ؟
ادھر پاک سر زمین پارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ مصفطیٰ کمال کے نظریات کی وجہ سے ایم کیو ایم کے کارکن ہماری پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں ۔