”مریم نواز جیل نہیں جارہی بلکہ ۔۔۔“ نوازشریف کا ابو ظہبی ایئرپورٹ سے ایک اور پیغام سامنے آ گی
لاہور : سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز آج شام وطن واپس لوٹ رہے ہیں تاہم ان کا طیارہ ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار ہے اور اس موقع پر نوازشریف نے ایئرپورٹ سے ایک اور ویڈیو پیغام جاری کر دیا ہے ۔دنیا نیوز کے صحافی اظہر جاوید نے ٹویٹر پر نوازشریف کا پیغام جاری کیاہے جس میں سابق وزیراعظم کا کہناتھا کہ مریم نواز جیل نہیں جارہی بلکہ اسے بھیجا جارہاہے ، اس کے خلاف آٹھ سال قید کا فیصلہ کیوں کروایا اور اس کا جرم کیا ہے ، تو لہذا ہم سمجھتے ہیں مریم اور شہبازشریف سمیت پوری پارٹی ہی پاکستان کی خوشحالی کیلئے کام کر رہے ہیں اور کرنا چاہتے ہیں ۔ نوازشریف کا کہناتھا کہ فیصلہ سنانے والے اور فیصلہ کروانے والے دو الگ لوگ ہیں ، ہم اتنی بڑی قربانی دے کر جیل جارہے ہیں اور انشااللہ تحریک یہیں سے اٹھے گی اور ملک تبدیل ہو گا ، بہت سہہ لیا اور بہت برداشت کر لیا ، 70 سال کوئی تھوڑی مدت نہیں ہوتی، پاکستان کو کیا ملا ، دنیا میں رسواہو رہے ہیں ، 70 سالوں کے بعد بھی ذلیل و خوار ہو رہے ہیں ، اس قوم کو رسوا کیا جارہاہے ورنہ یہ قوم رسوا ہونے والی نہیں ہے ۔