دنیا

ملزمہ کی پتلون کے بغیر عدالت آمد ، جج نے جیل حکام کو آڑے ہاتھوں لے لیا

جیفر سن ضلع کی ایک عدالت میں ملزمہ بغیر پتلون کے پیشی پر آ گئی جس پر خاتون جج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جیل حکام کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق بغیر پتلون کے ملزمہ کو دیکھتے ہی خاتون جج برہم ہو گئیں۔ خاتون جج امبر وولف نے جیل حکام سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے شکایت کی۔ جیل حکام سے بات کرتے ہوئے جج امبر نے کہا کہ میری عدالت میں ایک مدعی موجود ہے جو کہ آپ کی جیل میں 3 دن تک قید رہی اور اب عدالت میں پیشی پر اس کے پاس پتلون موجود نہیں ہے۔ خاتون جج نے جیل حکام سے کہا کہ ملزمہ کو مطالبے کے باوجود نہ تو اس کی پینٹ دی گئی اور نہ ہی اسے خواتین کے حفظان صحت کے پراڈکٹس مہیا کیے گئے۔ زیر حراست خاتون نے بتایا کہ وہ اکیلی ہی نہیں تھیں جنہیں پینٹس دینے اور کپڑے بدلنے سے روکا گیا۔ ملزمہ نے بتایا کہ کچھ لوگوں کو یونیفارم دیا گیا لیکن کچھ لوگوں کو یونیفارم دینے سے منع کر دیا گیا۔ ملزمہ نے بتایا کہ مجھے نہیں معلوم کہ یونیفارم دینے کے لیے ان کا معیار کیا تھا۔ بعد ازاں جج نے ملزمہ کی رہائی کا حکم دیتے ہوئے ملزمہ سے معذرت بھی طلب کی۔ جج امبر وولف کا کہنا تھا کہ آپ کے ساتھ کیے گئے سلوک کے لیے میں معذرت خواہ ہوں۔ سوشل میڈیا پر یہ واقعہ آتے ہی صارفین نے جج امبر وولف کے ظرف کو سراہا، ان کا کہنا تھا کہ جج کا ملزمہ کے ساتھ رویہ قابل تعریف تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close