پنجاب
انتخابی سرگرمیوں پر 7 دن میں3 دہشت گرد حملے,2 امیدواروں سمیت 98 سے زائد افراد جاں بحق, 150 سے زائد زخمی
لاہور:انتخابی سرگرمیوں پر 7 دن میں 3دہشت گرد حملے ہوئے ہیں جس میں 2 امیدواروں ہارون بلور اور سراج رئیسانی سمیت 98 سے زائد افراد جاں بحق اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے بنوں میں بھی ایم ایم اے کے امیدوار اکرم خان درانی کی انتخابی مہم کو بھی نشانہ بنایا گیا اور جلسے کے بعد ان کے قافلے کے قریب دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔گزشتہ دنوں پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار بیرسٹر ہارون بلور بھی کارنر میٹنگ کے دوران خودکش دھماکے میں شہید ہوگئے تھے جب کہ اس حملے میں 22 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے تھےجبکہ عوامی پارٹی کی انتخابی کارنر میٹنگ پر ہونے والے خووکش حملے میں سراج رئیسانی سمیت 70افراد شہید جبکہ 120افراد زخمی ہوئے ۔