”مستونگ میں حملہ بزدلانہ کارروائی ہے اور۔۔۔“ دلخراش واقعے نے شاہد آفریدی کا دل بھی چھلنی کردیا، ایسا پیغام جاری کر دیا کہ آپ کے ہاتھ بھی دعا کیلئے بلند ہو جائیں گے
لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے مستونگ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاکستان کی حفاظت فرمائے۔اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرمستونگ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں بزدلانہ حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، میری دعائیں متاثرہ خاندانوں اورشہیدوں کےلئے ہیں، اللہ پاکستان کی حفاظت فرمائے۔بلوچستان میں ایک اور نہایت بزدلانہ حملہ جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ میری ساری دعائیں متاثرہ خاندانوں اور شہیدوں کے لئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ پاکستان کی حفاظت فرمائے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز مستونگ کے علاقے درین گڑھ میں بلوچستان عوامی پارٹی کی کارنر میٹنگ میں خود کش دھماکا ہوا تھا، ہر جانب زخمی اورلاشیں بکھر گئیں، خودکش دھماکے میں سابق وزیراعلی بلوچستان کے بھائی سراج رئیسانی سمیت 131 افراد نے جام شہادت نوش کیا جبکہ 146 افراد زخمی ہوئے ، جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہیں۔