اسلام آباد

واہ رے نادرا، 22 ہزار غیرملکی پاکستانی بنا دئیے

اسلام آباد: نادراشناختی کارڈز کی تصدیق کے ابتدائی نتائج کے مطابق اس وقت تک دو کروڑ سے زائد افراد کے شناختی کارڈ کی تصدیق ہو سکی ہے جن میں سے 22 ہزار غیر ملکی سامنے آئے ہیں اور صرف چار نے پاکستانی شہریت چھوڑنے کی حامی بھری ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ نادرا کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق 22 ہزار غیر ملکیوں کے شنا ختی کارڈ کی نشاندہی ہوئی ہے۔ اس وقت تک نادرا نے دو کروڑ سے زائد افراد کی تصدیق کر لی ہے۔ ان کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے جس کی قانون میں سزا 14 سال ہے۔
اُنھوں نے مزید کہا کہ اگر اگست کے مہینے کے اختتام پر غیر ملکیوں نے رضا کارانہ طور پر پاکستانی شہریت نہ چھوڑی تو اُنھیں نہ صرف گرفتار کرے جیل بھیجا جائے گا بلکہ اُنھیں ملک بدر بھی کیا جائے گا۔ اُنھوں نے کہا کہ جیسے جیسے تصدیق کے عمل میں اضافہ ہوگا غیر قانونی شہریت رکھنے والے غیر ملکیوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔ 26 لاکھ لوگوں نے خود فون کے ذریعے اپنے شناختی کارڈ کی تصدیق کروائی ہے جبکہ 18 لاکھ لوگوں کو نادرا کے حکام نے ٹیلیفون کیا ہے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close