خیبر پختونخواہ

”حکومت میں آئے تو پہلے دن ہی یہ کام کردیں گے ۔۔۔“سینیٹر سراج الحق نے ایسی بات کہ دی کہ جس کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا

اپر دیر : امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکومت میں آنے کے بعد پہلے ہی دن ملک میں شریعت کے نفاذ کا اعلان کردیں گے، اللہ تعالیٰ نے ہمیں موقع دیا تو ہم آزاد و باوقار خارجہ پالیسی اپنائیں گے۔تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے اپر دیر میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کے پاس ملک کو معاشی ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کا پروگرام موجودہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی قیادت تحمل ، برداشت اور بردباری کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتخابی ماحول کو پرامن رکھے، ہم سب کو متحد ہو کر غربت ،مہنگائی، بدامنی اور دہشتگردی کے خلاف لڑناچاہیے۔سراج الحق کا مزید کہناتھا کہ دہشت گردوں نے پلٹ کر حملہ کیاہے،سیکیو رٹی ادارے بیرونی دشمنوں کے خلاف اپنا جہاد جاری رکھیں ، اندرونی دشمن سے قوم خود نپٹے گی،دہشتگرد ہمیں خوفزدہ نہیں کرسکتے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close